کبھی ذاتی مفاد کےلئے سپہ سالار سے ملاقات نہیں کی ،وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 03  اگست 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ذاتی مفاد کےلیے کبھی سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں مقصد صرف ایک تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج سے دس بارہ ماہ پہلے بارہ کہو انڈرپاس منصوبےکا پلان بنایاگیا تھا، پہلے بارہ کہو کا منصوبہ سی ڈے اے کے حوالےکیا، پھر این ایل سی کے حوالے کردیاگیا، بارہ کہوبائی پاس کے منصوبے کے لیے پہلا چیلنج زمین کا حصول تھا، یہ منصوبہ بہت پہلے مکمل ہونا چاہیے تھا کیونکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے بارہ کہو سے گزرنا کافی مشکل تھا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بعض اوقات مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، یہ منصوبہ بھی نوازشریف کا وژن تھا اور ہے لیکن نوازشریف کی حکومت کو سازش کے ذریعے ہٹا یا گیا، جب ہماری حکومت گئی تو ہر منصوبے پر پیش رفت رک گئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اگر سپورٹ نہ کرتے تومنصوبہ مکمل نہیں ہوتا، آرمی چیف نے بڑی کمٹمنٹ دکھائی ہے، سیاست کے میدان میں 38 سال گزر گئے ہیں، بہت سے سپہ سالاروں سے ملاقات رہی،حکومت میں بھی اور اپوزیشن میں بھی، ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے، ادارے مل کر مشاورت کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دل میں ایک ہی بات ہے کہ ہمیں غریب ملک کا خیال کرنا ہے، کئی ایسے راز ہیں جو قبر میں لے کر جاؤں گا، ملک میں وسائل کی بندربانٹ آپ سب کے سامنے ہے، ابھی وقت ہے کہ ہم مل کر پاکستان کو آگے لے کر جائیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں گے، کہا جاتا ہے اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے، فلاں ہے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے