غیرت کے نام پر تین افراد قتل،باپ دو بیٹوں سمیت گرفتار

پیر 24 جولائی 2023ء

کلر سیداں پولیس نے غیرت کے نام پر تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم باپ کو دو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا،ملزمان نے 6 دن قبل چھریوں کے وار سے خاتون کو خاوند اور بیٹے سمیت قتل کیا تھا،مقتولین میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلر سیداں کا ملازم بھی شامل ہے، پولیس کے مطابق ملزم یاسر نے اپنے بھائی اور باپ کے ساتھ ملکر چھریوں کے وارسےرخسانہ بی بی،اسکے شوہر شبیر اور بیٹے صغیر کو قتل کر دیا تھاجسکے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان نے غیرت کے نام پر تینوں افراد کو گھر میں گھس کر قتل کیا تھا،گرفتار ملزمان میں باپ محمد وزیر،بیٹا یاسر اور اسماعیل شامل ہیں،گرفتار ملزم یاسر نے سابق اہلیہ ثوبیہ کے مقتولہ رخسانہ کے بیٹے ادریس سے مراسم پر باپ اور بھائی کی معاونت سے تینوں افراد کو قتل کیا تھا،ملزم اپنی سابق اہلیہ ثوبیہ کو پہلے ہی طلاق دے چکا تھا،جبکہ ثوبیہ کو اسکے بھائی عثمان نے تین افراد کے قتل سے تھوڑی دیر قبل غیرت کے نام پر گولی مار کر قتل کیا تھا،ملزم عثمان کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔۔۔۔۔۔۔۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی