ملک میں مہنگائی کی شرح انتیس فیصد سے زائد،ایک ہفتے میں تیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

جمعه 21 جولائی 2023ء

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد کہ سطح پر پہنچ گئی ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رپورٹ میں ادارہ شماریات نے مزید بتایا چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر فی کلو 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا ہے۔دوسری طرف پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں زیادہ کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا