نئے اسلامی سال کی ابتداء،غلاف کعبہ بھی تبدیل کردیا گیا

بدھ 19 جولائی 2023ء

نئے اسلامی سال کی ابتداء، غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا،نئے غلاف کعبہ سونا،چاندی،ریشم سے بنایا گیا ہے عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز عشاء کے بعد شروع کیا گیا جوچار گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ غلاف کعبہ ریشم، سونے اور چاندی کے تار سے سلائی اور کڑھائی کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ نئے غلاف کعبہ پر 2 کروڑ سعودی ریال سے زائد لاگت آئی ہے خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کے وقت چاروں اطراف حفاظتی رکاوٹیں لگائی گئیں تھیں۔ پہلے پرانے غلاف کعبہ کو چاروں طرف سے انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ اتارا گیا جبکہ غلاف کو اوپر تک پہنچانے کیلئے الیکٹرونک لفٹرز استعمال کیے گئے۔ ہزاروں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور نظارہ دیکھا۔ غلاف کعبہ پرسونے اور چاندی سے قرآنی آیات دل کش انداز میں تحریر کی گئی ہیں۔ غلاف کعبہ عمومی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ کے درمیان ہوتی ہے۔ غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا تھا تاہم گزشتہ برس سے اس معمول میں تبدیلی لاتے ہوئے یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا تھا اور اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھا گیا۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟