سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نئی سیاسی جماعت بنانے کےلئے کوشاں

پیر 17 جولائی 2023ء

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نئی سیاسی پارٹی بنائیں گے،جھنڈے اور نام کا انتخاب بھی کر لیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اپنی الگ جماعت بنانے کے حوالے سے اسلام آباد اور پشاور میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں اور مشاورت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، پرویز خٹک ایک طرف مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف اپنی الگ جماعت کو میدان میں لانے کے لیے بھی سرگرم ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کسی دوسری جماعت میں شامل نہ ہونے کی صورت میں اپنی الگ پارٹی بنائیں گےجس کے لیے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام کا انتخاب کر لیا ہے،ان کی پارٹی کا جھنڈا سبز اور سفید رنگ پر مشتمل ہو گا




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے