نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں چار روپے چھیانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی،سمری وفاقی حکومت کو ارسال

جمعه 14 جولائی 2023ء

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی،گزٹ نوٹیفیکشن کے لئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے فی یونٹ بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے ہوجائے گا۔بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 24-2023 کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے مقرر تھا۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھنےکی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، بجلی کی فروخت میں کمی اور کپسیٹی ادائیگیاں بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجوہات ہیں۔ نیپرا کے اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو کا تخمینہ 3281 ارب روپے متوقع ہے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے متعلق نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے ہے۔ گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سےبڑھا کر 24 روپے 82 پیسے کیا گیا تھا۔ بنیادی ٹیرف سمیت اس وقت ملک میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً تقریباً 45 روپے کا ہے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی