شندور پولو فیسٹیول ،چترال کی ٹیم فاتح،فائنل میں گلگت کو شکست

اتوار 09 جولائی 2023ء

شندور پولو فیسٹیول چترال نے فتح اپنے نام کرلی,فائنل میں گلگت کو پانچ کے مقابلے میں سات گول سے شکست تفصیلات کے مطابق تین روزہ تاریخی شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا،پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو 5 گول کے مقابلے 7 گول سے شکست دے دی۔ کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات فائنل میچ میں مہمان خصوصی تھے۔ترجمان خیبر پختونخواہ ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تین روزہ فیسٹیول کے اختتام پرکیلاشی رقص سمیت مختلف بینڈز نے فن کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ میچ کے دوران پیراگلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیامختلف اسکولوں کے طلبا نے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کیے۔ واضح رہے کہ شندور پولو گراؤنڈ سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے، اس گراؤنڈ میں ہر سال موسم گرما میں چترال اور گلگت کی پولو کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اور بڑی تعداد میں ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ممالک سے سیاح اس فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی