پلاٹ الاٹمنٹ کیس،سابق وزیراعظم نواز شریف کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

جمعرات 06 جولائی 2023ء

پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج راؤ عبد الجبار نے تحریر کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے، سابق حکومت نے نیب کو نواز شریف کے خلاف ریفرنس پر مجبور کیا، مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا وہی نواز شریف کو ملنا چاہیے، مرکزی ملزمان کے ساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتا ہے۔ احتساب عدالت کے تحریری تفصیلی فیصلے مین کہا گیا ہے عدالت نیب اور ریونیو بورڈ کو نواز شریف اور ان کی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غيرمنجمد کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لیے مکمل طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، نواز شریف کی جائیدادوں کے شیئر ہولڈرز نے جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس کیس میں 24 جون کو فیصلہ سنایا تھا تاہم تحریری فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔ نواز شریف کے خلاف سابق دور حکومت میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کرنے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کے مطابق 57 کنال اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے احتساب ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ محمد نواز شریف کو انصاف ملا ہے، احتساب عدالت کا فیصلہ گواہی دے رہا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ