توشہ خانہ کیس،اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا

جمعرات 06 جولائی 2023ء

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ہمایوں دلاور کی عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح 8 بجے طلب کیا تھا، عمران خان مقررہ وقت پر عدالت نہیں پہنچ سکے جس کے بعد تحریک انصاف کے وکلا کی درخواست پر اب عدالتی کارروائی میں ساڑھے گیارہ بجے تک کا وقفہ کیا گیا۔ وقفہ کے بعد جب سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ عمران خان کے وکیل علی گوہر خان نے عدالت کو بتایا کہ سیشن عدالت میں کیس 8 جولائی کے لیے مقرر تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 دنوں میں کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر وکیل علی نے گوہر نے کہا کہ 10 جولائی کے بعد کوئی بھی اگلی سماعت کی تاریخ دےدیں، ہمیں معلوم نہیں تھاکہ کیس آج فکس ہے، رات کو وٹس ایپ پر معلوم ہوا۔ سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ وکیل شیرافضل نے کہا 12 بجے تک سماعت کو روک لیں، وکیل شیرافضل نے کہا خواجہ حارث نے پیش ہوناہے،7 یا 8 جولائی کی تاریخ دےرہاہوں، 10 جولائی کو فیصلہ کرنا ہے، میں 7 اور 8 جولائی کو بھی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرلوں گا،آپ دلائل دیں، 10 جولائی تک فیصلہ کرنا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت نے بتایا کہ آپ صرف 10 جولائی کی تاریخ دےدیں، ہم تاخیری حربے نہیں استعمال کر رہے، جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹے چیئرمین پی ٹی آئی نے انجوائے کیاہے،جہاں سات ماہ پہلے تھے آج بھی وہیں کھڑے ہوئےہیں،سات ماہ میں ایک بار بھی چیرمین پی ٹی آئی عدالت پیش نہیں ہوئے۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔