سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن کو دو سو پانچ پروفیشنل افراد بھرتی کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 05 جولائی 2023ء

جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس عائشہ ملک نے کہاپی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں کر پا رہا ہے،پی آئی اے کو مزید بھرتیاں کس لیے کرنی ہیں؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے پی آئی آے کی سروسز کا معیار اپ ٹو مارک نہیں،نئی بھرتیوں سے ادارے پر ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا،دیگر ائیر لائنز کا فلائٹ اسٹاف تو کم ہوتا ہے،یہ بھرتیاں کس بنیاد پر ہوں گی؟بھرتیاں مستقل بنیادوں پر ہوگی یا کنٹریکٹ پر؟سی ای او پی آئی اے نے جواب دیابھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد ہر ہوں گی، پی آئی اے کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے پلان بنایا ہے،قومی ائیر لائن کا گذشتہ چھ ماہ کا نفع 3 ارب روپے ہے، عدالت نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دے دی اور مزید 45 نشتوں پر بھرتیوں کا معاملہ موخر کردیا، عدالت نے پی آئی اے انتظامیہ کو بھرتیوں کا عمل صاف شفاف بنانے کی ہدایت کردی، پی آئی اے کی جانب سے پائلیٹس، کیبن کریو، آئی ٹی ماہرین، فنانس اور مینیجمنٹ سائیڈ پر 250 بھرتیوں کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات