سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں متوقع

منگل 04 جولائی 2023ء

ذرائع کے مطابق شریف فیملی دو ہفتے سعودی عرب میں قیام کرے گی، نواز شریف اور مریم نواز چند دن میں عمرہ بھی ادا کریں گے۔ سعودی عرب میں نواز شریف شاہی خاندان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا فیصلہ سعودی عرب میں ہوگا، اور نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں نواز شریف فیملی ممبران کے ساتھ سرور پیلس میں قیام کریں گے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔