ٹائی ٹینک کے ملبے کی سیر کرانے والی آبدوز ٹائی ٹائیٹین بھی لاپتہ

منگل 20 جون 2023ء

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹائی ٹینک کے ملبے کی سیر کرانے والی لاپتہ آبدوز بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوئی،اکیس فٹ لمبی ٹائیٹین آبدوز اتوار کی صبح سفر پر روانہ ہوئی تھی اور دو گھنٹے بعد ہی اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا،آبدوز میں پانچ افراد سوار تھے آبدوز میں سفر پر جانے والے افراد کو ریسکیو کرنے اور آبدوز کی تلاش کےلئے تاحال سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں امریکہ اور کینیڈا کے حکام شریک ہین،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے آبدوز ٹائی ٹینک کے ملبے میں کہیں پھنس گئی ہے اگر آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں کامیابی نہ ملی تو آبدوز میں موجود پانچوں افراد آکیسجن کی کمی کے باعث جان کی بازی ہار سکتے ہیں ٹائٹین میں ٹائی ٹینک کے ملبے کا نظارہ کرنے کےلئے ٹکٹ لاکھوں روپے کا ملتا ہے جبکہ فائبر اور ٹائیٹینیم سے بنی اس ٹائٹین نامی آبدوز میں ایک کھڑکی سے ملبے کا نظارہ کیا جا سکتا ہے،رپورٹس کے مطابق ٹائی ٹینک کی سیاحت کرانے والی کمپنی کے مطابق موسمی حالات کے سبب یہ اس سال کا واحد مشن تھا، واضح رہے کہ ٹائی ٹینک جہاز 15 اپریل 1912ء کو انگلینڈ سے نیویارک آتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا، حادثے میں 1500 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے،جہاز کا ملبہ 1985ء میں ملا تھا،ٹائی ٹینک کا ملبہ بحرِ اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ کی گہرائی میں موجود ہے، جو نیو فاؤنڈ لینڈ اور کینیڈا کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے،ڈوبے ہوئے جہاز میں لوگوں کی دلچسپی 1997ء میں فلم ٹائی ٹینک دیکھنے کے بعد پیدا ہوئی تھی ،2009ء میں اوشین گیٹ کمپنی نے سیاحوں کو اس مقام کا دورہ کرانا شروع کیا تھا۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف