آئندہ مالی سال کا بجٹ،ابتدائی خدوخال سامنے آگئے،حجم چودہ ہزار چھ سو ارب رکھے جانے کا امکان

منگل 06 جون 2023ء

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے مالیاتی خسارے کا ہدف 6ہزار ارب روپے ہے جبکہ جی ڈی پی کے لحاظ سے وفاقی مالیاتی خسارے کا ہدف 7.7فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم وفاق اور صوبے کا مالیاتی خسارے کا ہدف 7.1فیصد متوقع ہے، ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 430ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے،دفاعی بجٹ کا حجم 1809ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9.2ٹریلین روپے اور نان ٹیکس ریونیو کا ہدف دو ہزار 800 ارب روپے متوقع ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاق کا ترقیاتی بجت نو سو ارب اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار پانچ سو اٹھاون ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے،جبکہ بلین ٹری سونامی منصوبے کو جاری رکھنے کی تجویز ہے اور اسکےلئے ساڑھے تین ارب روپے سے زائد مختص کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت پیک دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرکے 30 بلین روپے اضافی جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،جبکہ ایف بی آر نے ڈیری سیکٹر کی زیرو ریٹنگ سہولت ختم کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہوگی، وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ میں فوڈ سیکیورٹی کے لیے 55 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی مختص کی جائے گی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے سستی اشیاء فراہم کرنے کے لیے بھی 30 ارب روپے کی سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے،بجٹ میں رمضان ریلیف پیکج کے لیے 5 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز ہے، ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے قرض معاف کرنے کے لیے 7 ارب روپے اور پیٹرولیم سیکٹر کے لیے 53ارب روپے کی سبسڈی رکھنے کی بھی تجویز ہے جبکہ گھریلو صارفین کو آر ایل این جی فراہم کرنے کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاک عرب پائپ لائن کے لیے 5 ارب روپے کی سبسڈی اور پی ایس او کے پرائس ڈیفرنشل کلیم کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے 50 کروڑ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے اور اسلام آباد کی میٹرو بس سروس کے لیے 2 ارب روپے کی سبسڈی رکھنے کی تجویز ہے۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا