نو مئی کو ریاست پاکستان پر حملہ کیا گیا ،قانون کے مطابق نمٹیں گے،شہباز شریف

پیر 05 جون 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 9 مئی کے بعد کے واقعات کو ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں’ اور ‘سیاسی احتجاج کے حق کو سلب کرنے’ کے طور پر ان کی وضاحت نہ صرف گمراہ کن ہے اس کا مقصد ملک سے باہر رائے سازوں کو جوڑ توڑ اور ان پر دباوٴ ڈالنا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ ریاست پاکستان پر حملہ تھا، جس کے مذموم ارادے اور مذموم مقاصد تھے، دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، میں اس بات کو یقینی بناوٴں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں قانون کے تحت مناسب طریقے سے نمٹایا جائے گا، پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنی تمام آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا مکمل احترام اور پابند ہے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا