فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

پیر 29 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکاکوئٹہ گیریژن کادورہ کیا، آرمی چیف نے کمانڈاینڈاسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کیا، جس کے دوران آرمی چیف نے روایتی،غیرروایتی آپریشنل تیاریاں برقراررکھنےکی ضرورت پرزور دیتے ہوئے ففتھ جنریشن وار فیئرسےنمٹنےپرتوجہ مرکوزکرنے پربھی زور دیا، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی ہر کوشش ناکام بنا دی جائےگی، عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیداکرنے کے خواہشمند کامیاب نہیں ہونگے، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے مزید کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے بہادراورقابل فخرلوگوں کی مقروض ہے، عوام نےاپنی منفردمحبت سےدشمن کےمذموم عزائم کومنہ توڑجواب دیا،آرمی چیف نے مزید کہا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئےاندرونی عناصراوربیرونی قوتوں کاگٹھ جوڑبےنقاب ہوچکاہے، آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج دنیاکی مضبوط ترین افواج میں سےایک ہے، اہل پاکستان کی بےمثال حمایت سےپاک فوج کوکوئی نہیں روک سکتا، آرمی چیف نےکوئٹہ گیریژن میں جوانوں کیلئےمختلف فلاحی اسکیموں کابھی دورہ کیا جبکہ آرمی چیف کےکوئٹہ گریژن پہنچنےپرکمانڈرکوئٹہ کورنےاستقبال کیا،،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار