گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء کی میجر شبیر شریف کے مزار پر حاضری

پیر 29 مئی 2023ء

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وفد کے اساتذہ اور طلبہ پر مشتمل وفد نے جناح ہاوٴس کے تباہ شدہ حصوں کا جائزہ لیا ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے 9 مئی کے دلسوز واقعات کی پرزور مذمت کی ،انہوں نے کہا کہ قائد کی رہائشگاہ جو ہمارا قومی اثاثہ تھی اْسے شر پسندوں نے جلا دیا جس کا ہمیں بہت دکھ ہوا، ڈاکٹر اصغر زیدی نے وطن کے دفاع اور سلامتی کے محافظوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے باور کرایا کہ "فوج کا دشمن، پاکستان کا دشمن" ہے، انہوں نے اس شرمناک واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ، بعدازاں وفد نے میجر شبیر شریف شہید، نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی ، میجرشبیر شریف گورنمنٹ کالج لاہور کے فارغ التحصیل سپوت تھے، وائس چانسلر نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟