عمران خان کی امریکی خاتون رکن کانگرس سے زوم میٹنگ کی آڈیو لیک،مدد کی اپیل کرتے رہے

هفته 20 مئی 2023ء

امریکی کانگرس کی رکن میکسین مور سے زوم میٹنگ کے دوران عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی سیاسی ناکامی کا پورا ملبہ سابقہ آرمی چیف پر ڈال دیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے امریکی کانگریس وومن کے سامنے اپنے کیس کو پیش کیا۔ مبینہ آڈیو میں عمران خان نے امریکی خاتون کے سامنے پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اپیل کی مبینہ آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں اور امریکی خاتون کے سامنے کشکول پھیلائے ضمیر کا سودا کرتے اور مدد کی اپیل کرتے سنے جا سکتے ہیں، زوم میٹنگ میں عمران خان اپنی جھوٹی مقبولیت کے دعوے کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ننانوے فیصد پاکستان عمران خان کا خواہاں ہے،عمران خان اپنے دور کی بدترین معاشی کارکردگی کو کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جبکہ موجودہ پاکستان کی حالت کے حوالے سے بدترین منظر کشی اور ہرزہ سرائی کرتے ہیں، عمران خان امریکی کانگرس کی خاتون کے سامنے پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اپنے حق میں آواز اٹھانے کی التجا کرتے ہیں، پوری زوم میٹنگ کے دوران عمران خان امریکی کانگرس کی خاتون رکن سے پاکستان مخالف بیان دلوانے کی بھیک مانگتے رہے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟