انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی ون ڈے رینکنگ جاری کردی،بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

بدھ 17 مئی 2023ء

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق ون ڈےرینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی بیٹر فخر زمان تیسرےاور امام الحق چوتھے نمبربراجمان ہیں۔ پلیئرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کےریسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر کا ساتواں نمبر ہے،رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کےبعد 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ ون ڈےبولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرارہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں ون ڈےآل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کےشکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد