شیریں مزاری کی گرفتاری کالعدم قرار،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائی کا حکم دے دیا

منگل 16 مئی 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری کےخلاف ایمان مزاری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب ست زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں کیس کی سماعت کے دوران زینب جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نقص امن کے خدشے پرشیریں مزاری کی گرفتاری کا حکم جاری کیا، شیریں مزاری پر کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام ہےلیکن شیریں 9 مئی کے بعد سے گھر پر تھیں،انہوں نےکوئی بیان بھی نہیں دیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اورسی ڈی آر ریکارڈ سے بھی گھرپرموجودگی کوچیک کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ شیریں مزاری کی عمر کیا ہے؟ جس پر زینب جنجوعہ نے بتایا کہ شیریں مزاری کی عمر 72 سال ہے، انہیں میڈیکل ایشوزبھی ہیں۔ دلائل سننے کے بعدعدالت نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔