مسلم باغ ایف سی کیمپ کلیئرنس آپریشن مکمل،تمام دہشتگرد مارے گئے،سات شہید

هفته 13 مئی 2023ء

آئی ایس پی آرکے مطابق گذشتہ شام ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع کئے گئے پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں کمپاوٴنڈ میں موجود تمام چھ دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ رہائشی بلاک سے یرغما بنائے گئے تین خاندانوں کو بچانے کیلئے اقدامات کئے گئے ، دہشت گردوں نے انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو بھی نشانہ بنایا، کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت وطن کے سات سپوت شہیدہوئے جبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ، سیکویرٹی فورسز نے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ ،دہشت گردوں کے روابط کا پتہ لگانے اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائیاں جاری رکھیں گی ، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے