اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،ادویات کی قیمتوں میں اضافے،گندم کی خریداری اور روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے فیصلے

جمعه 28 اپریل 2023ء

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک دوبارہ کھولنے کے لیے وزارت ایوی ایشن کی سفارشات کی منظوری دے دی،ای سی سی نے 1.145 ملین ڈالر کے دستیاب فنڈز کو روزویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے کے لیے استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی،شرکاٗ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے ایک ہزار پچیس کمرے 200 ڈالر فی کمرہ یومیہ کے حساب سے کرائے پر دیئے جائیں گے، اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے روپے کی قدر میں کمی کے تناظر میں ادویات ساز کمپنیوں کو دواؤں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ کے لیے اضافے کی منظوری دے دی،جبکہ اجلاس میں وزارتِ داخلہ کو 45 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے اور گندم کی خریداری کے اہداف کی بھی منظوری دے دی جس کے مطابق پنجاب حکومت تین ہزار نو سو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی،بلوچستان حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی اور سندھ حکومت چار ہزار روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے چودہ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات