مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کےلئے ہر وقت تیار ہیں،آئی ایس پی آر

جمعه 28 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آرکے ترجمان کے مطابق حال ہی میں پاکستان آرمی کے پاس موجود بعض ہتھیاروں کے نظام کی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی صلاحیت قابلیت کے بارے میں میڈیا میں مباحثے کئے گئے ، پاکستان کے لئے مستقبل کے خطرات کے بارے میں سابق آرمی چیف کے خیالات کو بنیاد بنا کر اس موضوع پر اظہار خیال کیا گیا ، سابق آرمی چیف نے ایک آف دی ریکارڈ انٹرایکٹو سیشن میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ان امور پر بات چیت کی ، جسے میڈیا میں سیاق و اسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، ترجمان نے واضح کیا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاک فوج کو اپنی آپریشنل تیاریوں اور جنگی قابلیت پر فخر ہے ، اور پاک فوج ہر طرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنے ہتھیاروں، سازوسامان اور جنگی وسائل سے بھرپور انسانی وسائل کو ہمیشہ تیار رکھا ہے اور تیار رہے گی،،




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا