سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری

جمعرات 27 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ چار ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سوڈان کے شہریوں نے جنگی صورتحال کے باعث پڑوسی ممالک کی جانب رخ کرلیا ہے جہاں انہوں نے مصر، چاڈ اور جنوبی سوڈان میں پناہ لی ہے دوسری جانب سوڈان سے پچاس سے زائد ممالک کے ایک ہزار سات سو سے زائد شہریوں کو لے کر بحری جہاز سعودی عرب پہنچ گیا، جدہ پہنچنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ سوڈانی فوج نے معزول صدر عمرالبشیر کی جیل سے فرار کی تردید کی ہے جب کہ امریکا نے سوڈان میں جنگ بندی اور مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟