شاہ رخ خان نے پٹھان فلم کا کتنا معاوضہ لیا،سن کر سب حیران۔۔۔۔

بدھ 19 اپریل 2023ء

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے وہیں اس فلم کےلئے شاہ رخ خان کا لیا گیا معاوضہ بیشتر بولی وڈ فلموں کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اس فلم کے لیے کوئی معاوضہ طے نہیں کیا تھا بلکہ اس فلم کے منافع میں ساٹھ فیصد شیئر کیا تھا،فلم لے ساٹھ فیصد منافع کی رقم دوارب بھارتی روپے (چھ ارب ستاسی کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد) بنتی ہے۔ فلم پٹھان نے دنیا بھر میں دس ارب پچاس کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا جن میں سے پانچ ارب پینتالیس کروڑ روپے کی آمدنی بھارت میں ہوئی۔ دس ارب پچاس کروڑ میں سے پروڈیوسرز کا منافع تین ارب تینتیس کروڑ روپے تھا جس میں سے ساٹھ فیصد شاہ رخ خان کے حصے میں آیا جو دوارب بھارتی روپے کے قریب بنتا ہے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔