سوڈان میں جنگ بندی کےلئے سعودی وزیر خارجہ متحرک،متحارب گروپوں کے سربراہان سے رابطہ

پیر 17 اپریل 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں جنگ بندی اور قیام امن کےلئے سعودی وزیر خارجہ نے دونوں متحارب گروپوں سے کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سوڈان میں جھڑپوں میں نوے سے زائد شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، عرب لیگ اورچین کی جانب سے سوڈان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے سوڈان کی حالیہ صورتحال اور جنگ کے باعث قطر کی فضائی کمپنی نے سوڈان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کردیا۔ واضح رہے کہ دوہزار اکیس میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والی سوڈانی فوج کے خلاف پیرا ملٹری فورس نے بغاوت کی یےاورخرطوم میں اقتدار کے لیے دو سال سے آرمی اور پیراملٹری فورس کے درمیان رسا کشی جاری ہے جس میں گزشتہ چند دنوں کے دوران شدت آگئی ہے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں