کاشف شہروز آٹھ ہزار میٹر سے بلند گیارہ چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کو پیماہ بن گئے

پیر 17 اپریل 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق چھ بج کر اکتیس منٹ پر اناپورنا ٹاپ پر پہنچے، نوجوان پاکستانی کو پیماء اب تک آٹھ ہزار میٹر سے بلند گیارہ چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اکیس سالہ شہروز آٹھ ہزار میٹر سے بلند گیارہ چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیماء بن گئے، وہ گیارہ بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیماء ہیں۔ان سے قبل گلگت سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک بارہ بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ شہروز کاشف اگلے مرحلے میں داؤ لاگیری چوٹی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام چودہ سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں، نوجوان کوہ پیماء براڈ پیک، ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو ، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو پہلے سر کرچکے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے