دنیا کی بااثر ترین شخصیت کاٹائٹل شاہ رخ خان کے نام

بدھ 12 اپریل 2023ء

امریکی میگزین ’ ٹائم ‘ کی جانب سے عالمی با اثر شخصیات کے انتخاب کے لیے کرائے گئے سروے میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا۔ شاہ رخ خان نے با اثر شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت کئی مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا،شاہ رخ خان کوسینما کی دنیا میں عالمی سطح پر آئیکون تسلیم کیا جاتا ہے۔ با اثر شخصیات کی فہرست میں ایران میں احتجاج کرنے والی خواتین دوسرے، ہیلتھ کیئر ورکرز تیسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن چوتھے اور فٹبالر لائنل میسی پانچویں نمبر پر رہے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی