نواز شریف ،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابطے

اتوار 09 اپریل 2023ء

سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نوازشریف اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آپس میں رابطے جاری ہیں، 3 حکومتی بڑوں نے پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے مشاورت کی ہے۔ذرائع کے مطابق کہ تینوں رہنماؤں کے مابین اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری سے متعلق امور اور جوڈیشل کونسل سے متعلق آئین اور قوانین میں ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اور اتفاق ہوا کہ پارلیمانی ججز کمیٹی کے ذریعے اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری ہوگی۔ رہنماؤں نے سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا اور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا پوسٹ آفس کا کردار ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کو مزید با اختیار بنانے کے لیے فاروق نائیک کی تجاویز کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔تینوں رہنماؤں میں توہین عدالت کے قانون میں ترامیم پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اور حکمران اتحاد کے قانونی و آئینی ماہرین کو عدالتی اصلاحات کے حوالے سے الگ الگ مسودہ قانون تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد