فتنے کا پاکستان کی سیاست سے مائنس ہونا ضروری ہے،وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

جمعه 31 مارچ 2023ء

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دو صوبوں میں انتخابات کے کیس میں جسٹس مندوخیل نے سماعت سے معذرت کی ،اور اختلافی نوٹ میں افسوسناک بات لکھی ہے، اختلافی نوٹ میں لکھا کہ رائے لیے بغیرفیصلہ لکھ دیا گیا،صورتحال انتہائی افسوسناک اور قومی سانحے سے کم نہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ کا فیصلہ چیلنج نہیں ہوتا، وہ فیلڈ ہولڈ کرے گا، یہ بینچ نو سے شروع ہوکر تین پر آگیا ہے، ایک معزز جج پہلے بینچ سے علیحدہ ہوئے اور پھر بینچ کا حصہ ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگرفل بینچ اس معاملےکافیصلہ نہیں کرے گا تو انصاف ہوتا نظر نہیں آئے گا، آپ انارکی کا حصہ نہ بنیں اور فل بینچ بنائیں کیونکہ انصاف ہونا نہیں چاہیے ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک فتنے نے ملک کو اس نہج پر لاکھڑا کیا ہے، فتنے کا پاکستان کی سیاست سے مائنس ہونا بہت ضروری ہے، چیف جسٹس جائزہ لیں ملک میں فتنہ کیسے متعارف ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی، انتظامی طور پر بحران اور اب جوڈیشری کو بھی لاکھڑا کیا ہے، یہ فتنہ چاہتاہے کہ ملک میں افراتفری ہو، یہ اسمبلیاں آئینی طور پر نہیں توڑی گئیں، دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے اسمبلی نہیں توڑیں، اس فتنے کی دھونس، تکبر، ضد ، یا ایجنڈا تھا جس نے اسمبلیاں توڑی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟