پی ٹی آئی جلسہ،اقبال پارک کو پہنچنے والے نقصان کا سروے جاری

اتوار 26 مارچ 2023ء

پی ایچ اے کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اقبال پارک میں جلسے کے دوران پارک کو پہنچنے والے نقصان کےلئے سروے شروع کر دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر نقصان ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے تاہم حتمی رپورٹ آئندہ چوبیس گھنٹے میں مکمل کرلی جائے گی پی ایچ اے ذرائع کے مطابق گریٹر اقبال پارک کے بیشتر حصوں اور پارک میں چھوٹے پودوں کو نقصان ہوا ہے اور پودے مکمل تباہ ہوئے ہیں جبکہ مختلف گیٹس کو لگائے گئے تالوں کو بھی توڑا گیا ہے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے گزشتہ جلسے میں بھی پارک کو چالیس لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا تھا جس کی ادائیگی تاحال ہونا باقی ہے اور حالیہ جلسے میں پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ کے ساتھ گزشتہ جلسے کے حوالے سے رپورٹ بھی پی ٹی آئی قیادت کو بھجوائی جائے گی




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا