چین اور امریکہ کے درمیان بحری حدود پر تنازعہ،چین کا امریکی بحری جہاز کو بھگانے کا دعوی

جمعرات 23 مارچ 2023ء

۔ تفصیلات کے مطابق چینی فوج نے الزام عائد کیاکہ امریکی بحری جنگی جہاز غیر قانونی طور پر بحیرہ جنوبی چین میں داخل ہوا، چینی فوج نے امریکی بحری جنگی جہاز کی نگرانی کی اور وارننگ دیکر امریکی جہاز کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کیا چینی فوج کے مطابق امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چین کے علاقائی پانیوں میں گھس ایا، امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے مصروف آبی گزرگاہ میں امن واستحکام کو کمزورکرنے کی کوشش کی ، چینی فورسز ہائی الرٹ تھیں، چینی حکام کا کہنا ہے کہ قومی خود مختاری، بحیرہ جنوبی چین میں امن واستحکام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ دوسری جانب امریکی بحریہ نے چینی دعوے کی تردید کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ امریکی ڈسٹرائر کو بحیرہ جنوبی چین سے نکالے جانے سے متعلق چین کا بیان درست نہیں امریکی حکام کا کہنا ہےکہ امریکی جنگی جہاز نے بحیرہ جنوبی چین میں معمول کی کارروائی کی، اسے نکالا نہیں گیا، جہاں بھی عالمی قوانین اجازت دیتے ہیں وہاں امریکا نقل و حرکت جاری رکھےگا




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟