سپریم کورٹ نے صدر مملکت کو نااہلی قرار دینے کی درخواست خارج کردی

جمعرات 16 مارچ 2023ء

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صدر عارف علوی کی نااہلی سے متعلق ظہور مہدی کی درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار نے کہا میرے صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال درست نہیں ہوئی،عارف علوی کے کاغذات پر میرے چھ اعتراص تھے،عارف علوی صدارت کیلئے اہلیت نہیں رکھتے تھے، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا سیاسی جماعتیں کیا کر رہی ہیں یہ آپکا مقدمہ نہیں ہے، آپ کے کاغذات نامزدگی پر تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے دستخط نہیں تھے،آئینی تقاضا ہے تائید کنندہ تجویز کنندہ رکن مجلس شورہ ہونا چاہیے، عدالت نے درخواست خارج کردی، درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی