روسی لڑاکا طیارہ ٹکرانے سے امریکی ڈرون مکمل تباہ ہوگیا

بدھ 15 مارچ 2023ء

امریکی فوجی حکام کے مطابق ایس یو 27 روسی جنگی طیارے کی مداخلت پر امریکی ڈرون ایم کیو 9 بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا امریکی عسکری حکام کے مطابق امریکی ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کے مشن پر تھا جب روسی جنگی طیارے نےامریکی ایم کیو 9 ریپرڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرون کو روکنے کی کوشش میں روسی طیارہ ڈرون سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈرون مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ امریکہ نے روسی طیاروں کے اس عمل کوغیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی طیارے نے متعدد بار امریکی ڈرون کے قریب سے گزر کر اس پر تیل گرانے کی کوشش بھی کی تھی امریکی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے باوجود امریکا اور اس کے اتحادی علاقے میں اپنا آپریشن جاری رکھیں گے۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات