سندھ ہائیکورٹ کا وی وی آئی پیز سے ایس ایس یو کمانڈوز سیکیورٹی واپس لینے کا حکم

منگل 14 مارچ 2023ء

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے جسٹس صلاح الدین اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بے امن کیس کا۔محفوظ فیصلہ سنادیا جس کے مطابق عدالت نے آئی جی سندھ کو امن و امان قائم کرنے کے لیے جمع کرائے گئے پلان پر عمل کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے کہا کہ سندھ حکومت ملٹری گریڈ اسلحے کی خریداری کے لیے بجٹ فراہم کرے، وی وی آئی پیز ، وزرا، بیورو کریٹس سے ایس ایس یو کمانڈوز سکیورٹی واپس لی جائے، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور آپریشن سمیت تمام آپشنز استعمال کیے جائیں سندھ ہائیکورٹ نےحکم دیا کہ ہر جرم کی ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائے، تفتیش کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں اور ہر ضلع میں ڈاکوؤں کے سرکی مقررہ قیمت متعلقہ ایس ایس پیز کو فراہم کی جائے۔عدالت نے پبلک سیفٹی کمیٹی کو بھی فعال کرنے کا حکم دیا ہے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں