پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر

هفته 11 مارچ 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق چھٹے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں اختتام پزیر ہوگئے، ساٹھ گھنٹے طویل مشقت اور کے ان مقابلوں کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، پاکستان آرمی کی سات ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی اور بحرین، سعودی عرب، مراکش، ازبکستان، تھائی لینڈ، اردن، امریکہ، عراق، قازقستان اور قطر سمیت دس بین الاقوامی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا جبکہ آذربائیجان، کینیڈا، گیمبیا، انڈونیشیا، میانمار، مالدیپ، سینیگال، سوڈان، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے بطور مبصر شرکت کی، یہ مقابلہ پبی کے پہاڑی اور ناہموار علاقوں میں سات سے نو مارچ تک دن رات جاری رہا، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف مراحل کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، برداشت اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کرنے پر حصہ لینے والی ٹیموں کی تعریف کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک تربیتی مشق کے طور پر یہ مقابلہ شریک تمام فوجوں کو جسمانی فٹنس، جنگی مہارتوں اور جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے دوران اپنے فوجیوں کی ٹیم ورک پر زور دینے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاک فوج بہادری، باہمی تعاون، جذبے اور قابلیت کے سپاہیانہ اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری جاری جنگ کے دوران یہ خواص اور پہلو نمایاں رہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مقابلے کے شرکاء کو انعامات اور ایوارڈز سے نوازا، تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور