مودی کے ہندوستان میں حوا کی بیٹی پر زمین تنگ

بدھ 08 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق بھارت میں آبادی کا تناسب انچاس فیصد ہونے کے باوجود بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی صرف گیارہ فیصد ہے لیکن ملازمت میں نمائندگی صرف انیس فیصد ہے۔ شرح خواندگی میں خواتین اور مَردوں کا فرق بیس فیصد ملازمت پیشہ خواتین کی تنخواہ مَردوں سے بیس فیصد کم ہے۔ سال دوہزار دس سے دوہزار بائیس کے دوران پیشہ ور خواتین کی تعداد میں سات فیصد گراوٹ ہوئی، دوہزار بائیس میں کُل چھ لاکھ جرائم میں سے اکہتر فیصد بھارتی خواتین کے خلاف تھے، دوہزار اکیس کی نسبت دوہزار بائیس میں خواتین کے خلاف جرائم میں پندرہ اعشاریہ فیصد اضافہ ہوا، دوہزار اٹھارہ میں بھارت خواتین کے لئے خطرناک ترین ممالک میں سرِ فہرست تھاt سال دوہزار اکیس میں اکتیس ہزارسے زائد زیادتی، چھہتر ہزار دو سو تریسٹھ اغواء اور تیس ہزار سے زائد گھریلو تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے، انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روزانہ سفر کرنے والی خواتین میں سے اسی فیصد کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھارت میں روزانہ خواتین سے چھیاسی زیادتی کے واقعات پیش آتے ہیں جن میں سے دہلی چھ واقعات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ یونیسف کے مطابق بھارت میں ستائیس فیصد لڑکیوں کی شادی اٹھارہ سا ل سے پہلے کردی جاتی ہے، بھارت میں پندرہ فیصد شادی شدہ خواتین کو جہیز کے مطالبات پر طلاق کا بھی سامنا ہے، دوہزار سترہ میں سات ہزار خواتین کو جہیز نہ دینے پر قتل کردیا گیا تیرہ فروری دوہزار تئیس کو کان پور میں گھر خالی نہ کرنے پر ماں اور بیٹی کو ریاستی اہلکاروں کی جناب سے زندہ جلادیا، دو ہزار اکیس میں ماہانہ چودہ تیزاب گردی کے واقعات رونما ہوئے لیکن کسی بھی مجرم کو سزا نہیں ہوئی۔ اسی طرح دوہزار بارہ میں زیر تعلیم تئیس سالہ ڈاکٹر کو دہلی میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، دوہزار بیس میں دلت خاتون کے ساتھ اتر پردیش میں زیادتی اور قتل کا واقع پیش آیا فروری دوہزار تئیس میں بھارتی عدالت نے چاروں مجرمان کو باعزت بری کردیا۔ دوہزار چودہ میں جرمن خاتون، دوہزار اٹھارہ میں روسی خاتون اور دوہزار بائیس میں برطانوی سیاح خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعات پیش آئے۔ سیاح خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات کے پیشِ نظردوہزار انیس میں امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت سفر کرنے کے خلاف وارننگ بھی جاری کی تھی، خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم معاشرتی تفریق اور ہتک آمیز رویہ بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طماچہ ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عالمی تنظیمیں بھارت میں خواتین کی سنگین حالتِ زار پر آواز اٹھائیں گی؟




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے