بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو سات سال مکمل

جمعه 03 مارچ 2023ء

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 7سال مکمل ہوگئے ، بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس آفیسر ، کلبھوشن سدھیر یادیو، حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان کلبھوشن نے دوہزار تین میں چاہ بہار ”ایران“ میں جعلی پاسپورٹ پر داخلے کے بعد سکریپ کے کاروبار کی آڑ میں بلوچ علیحدگی پسندوں کا نیٹ ورک پروان چڑھایا، پاکستانی ایجنسیوں نے نو سال کی کوششوں کے بعد کلبھوشن یادیو کو کامیابی سے ٹریپ کیا، دوران حراست کلبھوشن یادیو نے اپنے بیان میں ”را“ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا، دوران تفتیش اس نے بتایا کہ ہمارا ہدف سی-پیک گوادربندرگاہ اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینا تھا، ”را“ پاکستان میں انتشار پھیلانے اور معصوم پاکستانیوں کے خون بہانے میں ملوث تھی، ستمبر دوہزار سولہ میں پاکستان نے کلبھوشن یادیو اور ”را“ کی پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں پر مبنی ڈوزیئر بھی اقوامِ متحدہ کے حوالے کیا تھا، تاہم بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی شہری تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا، دس اپریل دوہزار سترہ کو پاکستان کی طرف سے کلبھوشن کی سزائے موت کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی تھی، بھارت کا کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑنا پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردانہ کاروائیوں کا اعتراف ہے، اعلیٰ عہدے کے حاضر سروس انٹیلی جنس افیسر کا پاکستان میں گرفتار ہو جانا ”را“ کا پاکستان میں انتشار اور دہشتگردی پھیلانے کا ثبوت ہے، واضح رہے کہ ماضی میں سری لنکا، نیپال اور میانمار بھی بھارت پر دہشتگری کا الزام لگاچکے ہیں، گیارہ جنوری دوہزار تئیس کو میانمار نے بھارت میں موجود دہشت گردوں کے ٹرینگ کیمپ پر سٹرائیک بھی کی تھی، سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عالمی برادری بھارت کے ہمسایوں کی طرف سے اس کے خلاف دہشتگری کی شکایات پر کوئی ایکشن لیں گی؟کیا ہندوتوا نظریہ کے تحت پنپتا ہندوستان دہشتگری کے ذریعے خطے میں انتشار پھلا کر عالمی امن کے لئے خطرہ نہیں بن رہا؟




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام