جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ،مقدمہ درج،پچیس افراد گرفتار، |
|
منگل 28 فروری 2023ء | |
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ 353/7ATA اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا پولیس حکام کےمطابق ہجوم میں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سمیت افراد کو حراست میں لیا گیا۔ایک منصوبے کے تحت جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔ حکام کے مطابق پچیس افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتاریوں کے لئے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کررہے تھے جنہوں نے عوام کو نقصان کے لئے اکسایا اور توڑ پھوڑ کے لئے آمادہ کیا اورجوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ پولیس نے حکمت عملی سے ہائی کورٹ میں ایسے کسی ممکنہ اقدام کو روکا۔ |