صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کا اعلان،الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل کو بلالیا

منگل 21 فروری 2023ء

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی صدارت میں ہوا ۔ جس میں ممبران, الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے ۔میٹنگ میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباو کے فیصلہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ الیکشن کمیشن ہر وقت آئین اور قانون کے تحت 90دن میں الیکشن کروانے کے لئے تیار رہتا ہے مگر آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا۔ ہاں مگر مجاز اتھارٹی کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد کمیشن فوراًالیکشن شیڈول دے کر الیکشن کروانے کا پابند ہے ۔ صدرپاکستان کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد آج کمیشن کی میٹنگ میں اس پر تفیصلاً غور کیا گیا اور اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر قانونی ماہرین سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو کل کے لئے دعوت دی گئی ہے ۔ مشاورت کے لئے دوآئینی و قانونی ماہرین کا انتخاب کیا جا رہاہے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم