سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز ،تین ماہ میں ایک ہزار سات دہشتگرد گرفتار،ایک سو بیالیس مارے گئے

منگل 21 فروری 2023ء

اعدادوشمار کے مطابق بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے ملک بھر میں متعدد آپریشنز جاری ہیں ، سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ تین ماہ کے دوران نا صرف دہشت گردوں اور اْن کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا بلکہ متعدد حملے بروقت ناکام بنائے، مجموعی طور پر ملک بھر میں چھ ہزار نو سو اکیس آپریشنز کے دوران ایک سو بیالیس دہشت گردوں مارے گئےجبکہ ایک ہزار سات کو گرفتار کیا گیا، صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک ہزار نو سو ساٹھ آپریشنزمیں اٹھانوےدہشت گردوں کو ہلاک اور پانچ سو چالیس کو گرفتار کیا گیا، بلوچستان میں تین ہزار چار سو چودہ آپریشنزکے دوران چالیس دہشت گرد ہلاک اور ایک سو بارہ کو گرفتار کیا گیا، صوبہ سندھ میں سات سو باون انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے ، جس کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک اور تین سو چوالیس کو گرفتار کیا گیا، صوبہ پنجاب میں ایک سو پینسٹھ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، ان آپریشنز کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ گیارہ کو گرفتار کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری رہیں گے ،،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار