برازیل ،بارش نے تباہی مچادی،چھتیس افراد ہلاک

پیر 20 فروری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں شدید بارشوں اور طوفان سےسیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، بارشوں سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک چھتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال کی وجہ سے موٹروے بھی زیرآب آگئی، ریسکیو ٹیمیں سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے اور سڑکوں کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق اتوار کے روز ساؤ پاؤلو میں چھ سو ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی حکام کے مطابق شدید سیلابی صورتحال کی وجہ سے سرچ اور ریسکیو ٹیموں کو بیشتر مقامات پر رسائی حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہےاوراب تک نقصانات کا درست اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکا، انتظامیہ کے مطابق بارشوں کے بعد سے اب تک پچاس سے زائد گھر مکمل طور پر بہہ گئے اور درجنوں افراد لاپتا ہیں جب کہ اب تک چھتیس سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام