الیکشن کمیشن کی صدر مملکت کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے معذرت

پیر 20 فروری 2023ء

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبوں میں عام انتخابات کے حوالے سے ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر مشاورت کی گئی۔الیکشن کمیشن کے متعلقہ حکام نے تجویز دی کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں ۔بہتر یہی ہے کہ عدالت سے معاملہ نمٹنے کے بعد ہی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ پرفیصلہ کیاجائے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آئین کے تحت صوبوں میں عام انتخابات پر مشاورت صرف گورنرز سے کی جا سکتی ہے اور اگر صدر مملکت سے مشاورت کی گئی تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایوان صدر نہ جانے کافیصلہ لاء ونگ کی تجویز پرکیا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار