سابق وفاقی وزیر شیخ رشید پر فرد جرم دو مارچ کو عائد ہوگی

هفته 18 فروری 2023ء

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کو پیش کر دیا گیا فرد جرم عائد کرنے کیلئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے عدالت نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست واپس کردی سابق صدر آصف زرداری کیخلاف عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے بیان پر شیخ رشید کیخلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی ۔ شیخ رشید کی طرف سے گرفتاری کے وقت پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی اشیا کی سپرداری اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ اور اشفاق وڑائچ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئیں ۔عدالت کی جانب سے ریمارکس دئیے گئے کہ مقدمے کا چالان پیش کردیا گیا ہے ، دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے عدالت نے کہا کہ اندارج مقدمہ کی درخواست سننے کا اختیار سیشن عدالت کا ہے اس لئے یہ واپس کررہے ہیں ۔شیخ رشید نے استدعا کی کہ فرد جرم کیلئے پندرہ مارچ کی تاریخ رکھ دیں ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فرد جرم کیلئے اتنی لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے ، ٹرائل شروع ہوگا تو پھر دیکھ لیں گے ۔ کیس کی سماعت دو مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ