پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا معاملہ،عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 15 فروری 2023ء

الیکشن کمیشن میں عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کی عدم پیروی پر درخواست خارجی کر دی جائے،جس پر ممبر کے پی اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ پہلے دلائل دیں پھر دیکھیں گے پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دے چکی ہے اور معاملہ فل بنچ کو بھجوا دیا گیا ہے،جس پر ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ وہ معاملہ صرف نا اہلی کے ڈکلیئریشن کی حد تک لگ رہا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں جوا درخواست دائر کی گئی اسکی کاپی فراہم کی جائے ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جب درخواست آتی ہے تو فوری آپ ہائیکورٹ پہنچ جاتے ہیں ہمارا کامحکم امتناع کے بعد صرف آنا،بیٹھنا اور جانا ہے؟درخواست گزار کو بھی نوٹس کر رہے ہیں کہ اسکی اس کیس میں دلچسپی ہے یا نہیں؟ جس کے بعد عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی گئی




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ