انتالیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

اتوار 12 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیومہم میں ساٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کے مطابق خصوصی انسداد پولیو مہم تیرہ سے سترہ فروری نو اضلاع میں ہوگی جب کہ ملک کے تیس اضلاع میں جزوی انسداد پولیو مہم ہوگی، پنجاب کے 2 اضلاع لاہور اور فیصل آباد میں بھی انسداد پولیو مہم ہوگی۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے سات اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، بنوں،ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو مہم ہوگی، اس کے علاوہ بالائی اور زیریں جنوبی وزیرستان میں بھی انسداد پولیو مہم مکمل کی جائے گی وفاقی وزیر صحت عبالقادر پٹیل کا کہنا ہےکہ پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے والدین کو بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا