پی ٹی آئی کے تینتالیس ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکشن معطل

بدھ 08 فروری 2023ء

پی ٹی آئی کے تنتالیس ارکان کے استعفے منظور کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے کی،پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کت سامنے دلائل میں موقف اختیار کیا گیا کہ استعفوں کی منظوری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے عدالت کے قانونی تقاضوں کو پورا نہ کرنے کے حوالے سے سوال ہر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی اور نہ ارکان اسمبلی استعفیٰ منظور کرانے کے لیے اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے، ارکان کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کرسکتا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تنتالیس ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کردیا اور ان حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی تاحکم ثانی روک دیا،جبکہ آئندہ سماعت کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار