ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیئے،خواجہ سعد رفیق

منگل 07 فروری 2023ء

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ملک میں پورا سال انتخابات ہوتے رہیں، اسمبلیوں کو مدت سے پہلے بغیر وجہ تحلیل کیا گیا، اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار قائد ایوان کو آئین نے دیا ہے عمران خان اسمبلی نہیں توڑ سکتے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کو شامل ہونا چاہیئے اورسنجیدگی کا مظاہرہ بھی کرنا چاہیئے،دہشتگردی کے خلاف قوم اور ساری سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں انتخابات کا الگ الگ انعقاد ہوا تو انتشار بڑھے گا ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ایسے نہیں تھے کہ دو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں،وزرائے اعلیٰ کو دبائو میں لاکر اسمبلیاں توڑی گئیں،لیکن اب ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ملک مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔