گوادر ، سو میگاواٹ بجلی کی ایران سے درآمد،ٹرانسمشن لائن کی تعمیر مکمل

پیر 06 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ایران سے مزید ایک سو میگا واٹ بجلی کی درآمد کےلئے ڈبل سرکٹ ٹرانسمشن لائن کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔ پولان سے گوادر تک 29 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کے سرکٹ ٹو کی ٹیسٹنگ گزشتہ روز مکمل کی گئی. ٹرانسمیشن لائن کے سرکٹ ون کی ٹیسٹنگ کل سات فروری کو کی جائے گی۔ گوادر کیلئے ایران سے مزید سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی چند دن میں شروع ہو جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے مکران اور گوادر ڈویژن میں بجلی کی فراہمی میں بہتری اور لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی اور اس سے گوادر میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر