قومی اسمبلی سے مستعفی ارکان سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل

جمعه 03 فروری 2023ء

تحریک انصاف کے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران قومی اسمبلی سے رہائش گاہیں خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، اراکین کے کمروں کے تالے توڑ کر سامان باہر نکال دیا گیا۔ مجسٹریٹ سٹی غلام مرتضیٰ چانڈیو کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے اہلکار آپریشن میں شریک ہوئے تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس اور لیڈیز پولیس اہلکار بھی آپریشن میں شامل رہیں فرخ حبیب اور ظہور احمد قریشی، و دیگر دو پی ٹی آراکین کے کمروں کے تالے توڑ کر سامان باہر نکالا گیا ، شاندانہ گلزار کو لاج خالی کرنے کیلئے مہلت مانگ لی سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ 8 سابق اراکین نے کمرے رضاکارانہ طور پر خالی کرکے چابیاں سی ڈی اے حکام کے حوالے کردیں، کچھ ممبران نے کمرے خالی کرنے کیلئے مہلت مانگ لی سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ہدایت پر ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران کو 24 جنوری کو نوٹسسز جاری کیے گئے، ممبران کو دی گئی 7 دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا، انتظامیہ کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، پہلے مرحلے کا آپریشن کسی مزاحمت کے بغیر مکمل کرلیا گیا، لاجز میں دوسرا آپریشن سوموار کو کیے جانے کا امکان ہے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا