ایل نینو کی واپسی،گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان،ماہرین موسمیات

منگل 17 جنوری 2023ء

برطانوی محکمہ موسمیات نے دوہزار تئیس میں ایل نینو کی واپسی کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ایل نینو ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس سے بحرالکاہل کے پانی معمول سے زیادہ گرم ،اور زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے دوہزار تئیس میں عالمی درجہ حرارت ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینیٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل نینو لہر کے اثرات پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوں گے اور ہیٹ ویو کی شرح ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہوسکتی ہے،سال دوہزار تئیس میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ ماہرین کے مطابق ایل نینو لہر سال کے وسط سے شروع ہوگی اور آئندہ سال بھی اسکے اثرات محسوس ہونگے۔ یہاں تک کہ دوہزار چوبیس میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ بھی بن سکتے ہیں۔ واضح رہےابھی تک دوہزار سولہ کو تاریخ کا گرم ترین سال سمجھا جاتا ہے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی